این لی اور نینا سٹوجانوویچ کا میریڈا اوپن اکرون ٹینس ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز،دوسرے رائونڈ میں داخل

142

میکسیکوسٹی۔29اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ نینا سٹوجانوویچ اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی این لی ڈبلیو ٹی اے میریڈا اوپن اکرون ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔آسٹریلیا کی ٹینس سٹار نینا سٹوجانوویچ نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی الزبتھ ہانا منڈلک کو شکست دی جبکہ امریکا کی ٹینس کھلاڑی این لی نے پہلے رائونڈ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی نوریہ پیریزاس ڈیاز کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

میکسیکو کی ریاست یوکاٹن کے دارالحکومت میریڈامیں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلیا کی ٹینس سٹار نینا سٹوجانوویچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی الزبتھ ہانا منڈلک کو 6-7(9-11) اور 1-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا

۔ایک اور میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی این لی نے پہلے رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی نوریہ پیریزاس ڈیاز کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا