اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے قومی ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم اسی جوش و جذبے کے ساتھ فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔پاکستان نے جس عزم، حوصلے اور مہارت کے ساتھ فرانس جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے …
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی قومی ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے قومی ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم اسی جوش و جذبے کے ساتھ فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔پاکستان نے جس عزم، حوصلے اور مہارت کے ساتھ فرانس جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ،وہ بلاشبہ قابلِ فخر کارنامہ ہے۔
جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ یہ جیت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف ایک حوصلہ افزا مثال ہے بلکہ ہماری ہاکی کے سنہری دور کی واپسی کی نوید بھی ہے۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور پاکستان ہاکی فیڈریشن اس جیت کے حق دار ہیں۔مجھے پوری امید ہے کہ قومی ٹیم اسی جوش و جذبے کے ساتھ فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ ہاکی ٹیم پاکستان کا نام ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر روشن کرے گی۔








