ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں فسٹیولا کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

106
Ayub Teaching Hospital
Ayub Teaching Hospital

ایبٹ آباد۔ 22 مئی (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں فسٹیولا کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کےانعقاد کا مقصد مریضوں اور ڈاکٹرز میں بیداری پیدا کرنا اور 2030 تک فسٹیولا کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔تقریب میں ایوب میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر آصف کریم،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی اور میڈیکل ڈائریکٹر عالم زیب خان سواتی نرسنگ ڈائریکٹر اقصی جلیل سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی صحت کے حوالے سے ہسپتال کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔