بھکر۔ 07 نومبر (اے پی پی):اے ڈی سی جی/ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھکر عباس رضا ناصر نے ایم سی سٹاف کے ہمراہ شہر میں مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔
انہوں نےصفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا ،ایم سی سٹاف عمدہ انداز میں بازاروں کی صفائی ستھرائی کے عمل کو روزانہ بنیادوں پر جاری رکھے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور کشادہ ماحول فراہم کیا جاسکے۔
اے ڈی سی جی/ایڈمنسٹریٹر عباس رضا ناصر نے کہا کہ بازاروں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا بھی نوٹس لیا اور بلڈنگز مالکان کو اپنے دفتر طلب کرلیا۔