اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل ،نوویک جوکووچ نے 100 واں سنگلز ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی

120
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

جنیوا۔26مئی (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے سنگلز مقابلوں میں ایک اور تاریخ رقم کر دی۔ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کا سنگلز مقابلوں کا فائنل جیت کر 100 واں سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے ٹینس میں تقریباً تمام کامیابیاں حاصل کی ہیں، جمی کونرز اور راجر فیڈرر کے بعد مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فائنل جیت کر 100 واں سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرنے کا یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔38 سالہ سربین سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پولینڈ کے حریف کھلاڑی ہوبارٹ پولینڈ کے ہرکاز کو شکست دی ۔

اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر جنیوا میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں38 سالہ سربین سٹار نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 28 سالہ پولینڈ کے حریف کھلاڑی ہوبارٹ ہرکاز کو7-5،6-7(2-7) اور 6-7(2-7)سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا بلکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹائٹل کی سنچری بھی مکمل کرلی۔