پاکستان وبلوچستان کے عوام کی طاقت اور آواز سے دہشتگردی کو شکست دینگے ،صوبائی مشیر کھیل ،ثقافت بلوچستان کی اے پی پی سے گفتگو

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):صوبائی مشیر کھیل ،ثقافت مینا مجید بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان وبلوچستان کے عوام کی طاقت اور آواز سے دہشتگردی کو شکست دینگے ،خضدار میں بچوں کو اپنے عزائم کانشانہ بنانا بدترین دہشتگردی ہے ،افواج پاکستان سے شکست کے بعد بھارت حواس باختہ ہوکر بچوں کو قتل کرنے لگا ہے ،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات …

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):صوبائی مشیر کھیل ،ثقافت مینا مجید بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان وبلوچستان کے عوام کی طاقت اور آواز سے دہشتگردی کو شکست دینگے ،خضدار میں بچوں کو اپنے عزائم کانشانہ بنانا بدترین دہشتگردی ہے ،افواج پاکستان سے شکست کے بعد بھارت حواس باختہ ہوکر بچوں کو قتل کرنے لگا ہے ،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مینا مجید بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں دہشتگردی کے واقعات میں سب سے بدترین دہشتگردی اے پی ایس خضدار سکول کی بس کا تھا جس میں ہمارے بچیوں کو اپنے مذموم عزائم کا نشانہ بنایاگیا حالانکہ جنگ ودشمنی کے کچھ اصول ہوتے ہیں ،بھارت کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی ،پاکستان نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی لیکن اب وہ بچوں کو نشانہ بنا رہاہے ،بھارت پاکستان کی افواج سے لڑنے کاشوق پورا ہوگیا اور وہاں شکست کھانے کے بعد ہمارے بچوں کو شہید کررہے ہیں ،پاکستان کے عوام نہ صرف کھل کر مذمت کررہے ہیں بلکہ بلوچستان بھر میں سکولوں کے بچے روڈوں پرآئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے برسرپیکار ہیں ،دہشتگردی کے 10واقعات ناکام بنائے جاتے ہیں بھارت سپانسرڈ آلہ کار عوام کو گمرہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم اب عوام اٹھ چکی ہے عوام کی طاقت اور آواز سے دہشتگردی کو شکست دینگے ،بلوچستان کے حوالے سے ناراض بلوچ کہہ کرعوام کو کنفیوژن کاشکار بنایاگیاہے دہشتگرد دہشتگرد ہے ۔

مزید خبریں