35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومکھیل کی خبریںبارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کی ٹیمیں یوئیفاچیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل...

بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کی ٹیمیں یوئیفاچیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

- Advertisement -

میڈرڈ۔16اپریل (اے پی پی):بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کی ٹیمیں یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئیں۔ کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ مکمل ہونے کے بعد میں بارسلونا کی ٹیم نے بوروسیا ڈورٹمنڈپر 3-5گول کی برتری کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

اسی طرح پیرس سینٹ جرمین نے آسٹن ولا پر 4-5 گول کی برتری کی بنیاد پر سیمی فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ بارسلونا کی ٹیم سیمی فائنل فرسٹ لیگ 29 سے 30 اپریل تک کھیلے گی جبکہ سیمی فائنل سیکنڈ لیگ 6 سے 7 مئی تک کھیل کر برتری کی بنیاد پر فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی۔

- Advertisement -

اسی طرح پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم سیمی فائنل فرسٹ لیگ 29 سے 30 اپریل تک جبکہ سیمی فائنل سیکنڈ لیگ 6 سے 7 مئی تک کھیلے گی اور ٹاپ گول برتری کی بنیاد پر فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی۔بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کی ٹیموں کی سیمی فائنل میں مد مقابل ٹیموں کا فیصلہ کل جمعرات تک ہوجائے گا۔واضح رہے کہ یوئیفاچیمپئنز لیگ کا فائنل میچ 31 مئی کو جرمنی میں کھیلا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582690

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں