بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

169

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے زیادہ تر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور مری میں چند مقامات پر ہلکی بارش بونداباندی جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر برف باری بھی ہوئی۔

اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش میر کھانی میں 20، دیر (بالائی 12، زیریں ایک)، چترال12، پٹن 11، دروش 9، کالام، کاکول 5، بالاکوٹ، مظفرآباد (ایئرپورٹ اور سٹی)، چکوٹھی 3، گڑھی دوپٹہ 2، استور ، گوپس ایک، مری 2، دالبندین 5، چمن 2، مسلم باغ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مزید برآں کالام میں 7، استور3، گوپس اور چترال میں ایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق سکردو، گوپس میں درجہ حرارت منفی 9، لہہ منفی 8، استور منفی 5، پاراچنار منفی 4، بونجی، گلگت اور ہنزہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔