مانسہرہ۔ 11 جون (اے پی پی):بالاکوٹ روڈ ڈمگلہ ٹاپ کے مقام پر جنگل میں نامعلوم وجوہات کے بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز اور فائر وہیکل اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور پیشہ وارانہ طریقہ کار کو بروے کار لاتے ہوئے آگ کو ایک جگہ محدود رکھ کراس پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔