شاہ سلمان مرکز کی جانب سے حلب میں امداد کی تقسیم

ریاض۔11جون (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے شام کے عوام کے لیے مختلف امدادی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے۔ العربیہ کے مطابق اس سلسلے میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے شام کے شہر حلب میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں 139 لباس تقسیم کیے، جن سے 139 خاندان مستفید ہوئے۔ یہ اقدام سعودی عرب کی اُن امدادی کوششوں کا حصہ ہیں، جو شاہ سلمان مرکز …

ریاض۔11جون (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے شام کے عوام کے لیے مختلف امدادی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے۔ العربیہ کے مطابق اس سلسلے میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے شام کے شہر حلب میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں 139 لباس تقسیم کیے، جن سے 139 خاندان مستفید ہوئے۔

یہ اقدام سعودی عرب کی اُن امدادی کوششوں کا حصہ ہیں، جو شاہ سلمان مرکز کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں، ان کوششوں کا مقصد شامی عوام کو مختلف بحرانوں اور مشکلات میں درپیش تکالیف کو کم کرنا ہے۔