مری، پرائس کنٹرول ٹیم کا کریک ڈاؤن، گوشت مارکیٹ میں خلاف ورزیوں پر جرمانے اور وارننگز جاری

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پرمری ضلع میں گراں فروشی اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے

راولپنڈی۔ 17 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پرمری ضلع میں گراں فروشی اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تسلسل میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر پرائس کنٹرول ٹیم نے مقامی گوشت مارکیٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور مارکیٹ کا مکمل معائنہ کیا۔معائنے کے دوران ٹیم نے دکانوں پر اشیاء کی قیمتوں، معیار اور سرکاری ریٹ لسٹوں کی سختی سے جانچ پڑتال کی۔

سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور گراں فروشی میں ملوث پائے جانے والے دکانداروں پر موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔اس کے علاوہ، معمولی نوعیت کی بے ضابطگیاں پائے جانے والے دکانداروں کو سخت وارننگز بھی جاری کی گئیں تاکہ وہ آئندہ اس طرح کی خلاف ورزیوں سے گریز کریں۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع بھر میں عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور زائد منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔