خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سےالیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 20 اگست کو ہو گی
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 20 اگست کو ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سےالیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 20 اگست کو ہو گی۔
پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نظرثانی شدہ کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 20 اگست کو سماعت مقرر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے
جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسی روز پاکستان قبیل موومنٹ اور عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے عہدیداروں کے انتخابات سے متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔







