آئیسکو کا کل (منگل) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل (منگل) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل (منگل) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

18 اگست 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ریحارہ،کری، سی ایم پاک زونگ، نیوی 1 فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک غوری گارڈن فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک سگری فیڈر، اٹک سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک انڈسٹریل اسٹیٹ باہتر، لالہ زار فیڈرز، صبح 6 بجے سے 10 بجے تک فوارہ چوک فیڈر، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک انڈسٹریل، چمالہ، سٹی ہائوسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، ناتھ والا، ایف 2 (چپ بورڈ)، لنگرپور، کھائی کلیا، پکھوال، ایف 10 (کالا بیس) فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، ساغرپور، سی ڈبلیو او فیڈرز، جی ایس او سرکل میں صبح 06:30 بجے سے رات 10:30 بجے تک 132KV سی بی تلہ گنگ، صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک 132KV اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132KV سنگجانی-برہان جبکہ صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132KV کہوٹہ سٹی-پلندری، 132KV نیو واہ-ب

اہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

 

مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔