19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

برطانیہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

- Advertisement -

لندن ۔16اپریل (اے پی پی):برطانوی حکومت نے ایران پر پہلے سے عائد کردہ پابندیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید ایک ایرانی ادارے اور ایک شہری پر پابندیوں کا اطلاق کر دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق ان نئی پابندیوں کی وجہ ایرانی حکومت کی حمایت سے دشمنی پر مبنی کارروائیوں کا حصہ بننا بتایا گیا ہے۔برطانوی حکومت کی ان پابندیوں کے اعلان کو سرکاری ویب سائٹ پر دکھایا گیا ہے اور ایرانی ادارے کے علاوہ شہری کے اثاثے منجمد کرنے اور ڈائریکٹر کو ڈس کوالیفائی قرار دینے کا کہا گیا ہے۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق ان پابندیوں کی زد میں فاکس ٹروٹ نیٹ ورک اور روا مجید آئے ہیں۔ ان کی سرگرمی برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں سنگین اور منظم جرم کے زمرے میں آئیں گی۔ایک ماہ قبل امریکہ نے بھی فاکس ٹروٹ اور روا مجید پر اسی نوعیت کی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ نے یہ اقدام امریکی پیروی میں کیا ہے۔ امریکی حکومت نے ان کی سویڈن میں سرگرمیوں کو مجرمانہ قرار دیا تھا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582602

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں