واشنگٹن۔18اپریل (اے پی پی):امریکی حکام نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کچھ ہفتے کے اندر بند ہو سکتی ہے۔ معروف امریکی میڈیا کمپنی بلومبرگ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹ کوف اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیرس میں یورپی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں یوکرین میں جنگ بندی کی ٹائم لائن کا خاکہ پیش کیا ۔ ان ملاقاتوں کی میزبانی …
یوکرین جنگ ہفتوں کے اندر بند ہو سکتی ہے، امریکی حکام

مزید خبریں
واشنگٹن۔18اپریل (اے پی پی):امریکی حکام نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کچھ ہفتے کے اندر بند ہو سکتی ہے۔ معروف امریکی میڈیا کمپنی بلومبرگ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹ کوف اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیرس میں یورپی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں یوکرین میں جنگ بندی کی ٹائم لائن کا خاکہ پیش کیا ۔
ان ملاقاتوں کی میزبانی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کی۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر یورپی عہدیداروں نے مبینہ طور پر امریکی حکام کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس بارے سخت موقف اختیار کر نا چاہیے۔رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی حکام نے پیرس میں امریکی اور یورپی حکام کے درمیان ملاقاتوں بارے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں یوکرین کے حامی جنگ بندی کی امریکی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ امریکا کی ثالثی میں 18 مارچ کو اعلان کردہ 30 روزہ جنگ بندی جس میں توانائی کی تنصیبات پر حملے بند کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا ، اس ہفتے ختم ہونے والی ہے تاہم روسی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے اس کی پابندی نہیں کی اور روس میں توانائی کی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔








