ربیع ا لا و ل رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،صاحبزاد ہ سیدرضی العباس

چیئرمین الخد مت ا نسا نیت فائونڈیشن صاحبزاد ہ سیدرضی العباس نے کہا ہے کہ ربیع ا لا و ل رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے

سرگودھا۔ 20 اگست (اے پی پی):چیئرمین الخد مت ا نسا نیت فائونڈیشن صاحبزاد ہ سیدرضی العباس نے کہا ہے کہ ربیع ا لا و ل رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔نبی کریم حضرت محمد ؐکی آ مد سے دنیا میں اندھیرے ختم ہوئے اور ہر طرف اسلا م کا بو ل با لا ہوا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ حضرت محمدﷺکی دنیا میں تشریف آور ی انسانیت کے لئے اللہ پا ک کی طرف سے بہت بڑا انعا م ہے،حضرت محمد ﷺ کی سیر ت بنی نوع انسان کےلئے بہتر ین راہنما ئی اور کر دار ساز ی کا ذریعہ ہے ،ہمیں چا ہیے کہ ہم آ پﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنا ئیں۔