سینٹرل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے چیئرمین جواد زمان نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاحی تنظیم سینٹرل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان نے باقاعدہ طور پر ممبرشپ کا اغاز کر دیا ہے
سینٹرل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان نے باضابطہ طور پر ممبرشپ کا اغاز کر دیا

مزید خبریں
پشاور۔ 20 اگست (اے پی پی):سینٹرل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے چیئرمین جواد زمان نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاحی تنظیم سینٹرل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان نے باقاعدہ طور پر ممبرشپ کا اغاز کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور پریس کلب میں یوتھ پارلیمنٹ کے عہدیداران جن میں جنرل سیکرٹری مراد علی تنگی صوبائی سیکرٹری انفارمیشن صدام جہان تنگی ،چار سدہ کے ہیڈ خالد خان اور مفتی جلال احمد زیب خان اور شہزاد گل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جواد زمان نے کہا کہ سینٹرل یوتھ پارلیمنٹ کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو ایک ایسا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی ترقی، جمہوری شعور، پارلیمانی آگاہی اور سماجی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے سینٹر یوتھ پارلیمنٹ کے غراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر اور انہیں بااختیار بنانا، نوجوانوں کو ایک مضبوط، منظم اور متحد پلیٹ فارم مہیا کرنا، نوجوانوں میں جمہوری، سیاسی اور پارلیمانی شعور پیدا کرنا ہے اور نوجوانوں کو قومی مسائل کے حل اور پالیسی سازی میں اپنی رائے پیش کرنے کے مواقع فراہم کرنا، نوجوانوں میں قیادت، برداشت، اتحاد اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا، سماجی، تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔ جوا زمان نے کہا کہ سینٹرل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کی ممبرشپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے،ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو صرف بات کرنے کا نہیں بلکہ آگے بڑھنے، سیکھنے، قیادت کرنے اور پاکستان کی ترقی میں عملی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔







