بنوں تعلیمی بورڈ میں جدید دور کےتقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی جاری ہے،نور عالم خان وزیر

نو تعینات سیکرٹری بورڈ آ ف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( بی آئی ایس ای) بنوں نورعالم خان وزیر نے کہا کہ بنوں تعلیمی بورڈ میں جدید دور کی تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی جاری ہے

پشاور۔ 20 اگست (اے پی پی):نو تعینات سیکرٹری بورڈ آ ف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( بی آئی ایس ای) بنوں نورعالم خان وزیر نے کہا کہ بنوں تعلیمی بورڈ میں جدید دور کی تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی جاری ہےجس کے تحت اب ری ٹوٹلنگ اور شو آف پیپرز کے لیے طلبہ کو بورڈ دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی طلباء و طالبات گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کر کے فوری عملدرآمد سے اپنی مطلوبہ نتائج حاصل کر سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کو جاری بیان میں کیا ۔نور عالم خان وزیر نے گھر سے درخواست دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ بنوں کا متعلقہ آن لائن لنک https://portal.biseb.edu.pk/retotaling/admin/reports.phpکھولیں جس میں Start New Application پر کلک کریں۔اس کے بعد اپنا رول نمبر درج کرکے جماعت منتخب کریں.

پھر پیپر سلیکشن میں ری ٹوٹلنگ، شو آف پیپرز یا دونوں میں سے مطلوبہ سہولت پر کلک کریں،اخر میں مقررہ فیس خودکار نظام کے تحت ظاہر ہو جائے گی۔ انہوں نے فیس جمع کرانے کے آسان طریقے بتاتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ فیس کسی بھی بینکنگ ایپ، مثلاً NBP یا آنلائن 1Bill کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ فیس جمع کرنے کی رسید پرنٹ کرکے نیشنل بینک کی متعلقہ برانچ میں بھی جمع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات درخواست جمع کرانے کے بعد حاصل ہونے والی Tracking ID اپنے پاس محفوظ رکھیں جس کے ذریعے وہ اپنی درخواست اور نتیجے کی صورتِ حال آن لائن معلوم کر سکیں گے اس دوران سیکرٹری تعلیمی بورڈ بنوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ری ٹوٹلنگ کے نتیجے میں نمبروں میں کوئی تبدیلی واقع ہو تو ترمیم شدہ ڈی ایم سی تعلیمی بورڈ بنوں کے نو تشکیل شدہ و ازسرِنو منظم سیکرٹری تعلیمی بورڈ بنوں کی متعلقہ سیکشن سے حاصل کی جا سکتی ہے۔