ریسکیو 1122 چارسدہ نے دریائے کابل میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی نگرانی میں دریائے کابل
ریسکیو 1122 چارسدہ نے دریائے کابل میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کو بحفاظت نکال لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 20 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 چارسدہ نے دریائے کابل میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی نگرانی میں دریائے کابل، سردریاب پل پر قائم پی ڈبلیوآرپی ایمرجنسی سپاٹ پر تعینات ریسکیو 1122 اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکشی کی غرض سے دریائے کابل میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کو بحفاظت دریا سے نکال لیا۔
ترجمان یسکیو1122 چارسدہ کے مطابق اسلم ڈھیری کے رہائشی جہانزیب نے دریائے کابل میں چھلانگ لگائی، تاہم موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے اسے کامیابی سے ریسکیو کر لیا۔ریسکیو 1122 اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے ایک قیمتی انسانی جان بچا لی گئی۔







