26.6 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبغیر اجازت حج کرنے والے خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،...

بغیر اجازت حج کرنے والے خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، سعودی وزیر حج

- Advertisement -

ریاض۔27مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے واضح کیا ہے کہ’’ بغیر اجازت نامہ حج نہیں” کے عنوان سے جاری مہم کا مقصدعازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ جو افراد حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ خود کو سنگین خطرات میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت حج کی تفتیشی ٹیمیں مسلسل گشت کر رہی ہیں تاکہ حجاج کو دی جانے والی خدمات کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت حج وعمرہ نے مسجد الحرام میں زائرین کی بڑی تعداد کو سنبھالنے کے لئے اپنی مکمل استعدادِ کار کے ساتھ عملی تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’نسک‘‘پلیٹ فارم جو مذہبی زیارت کے لیے منصوبہ بندی اور بکنگ کی پہلی سرکاری ڈیجیٹل سہولت ہے نے سعودی وزارت خارجہ کے تعاون سے ویزوں کے اجرا کا عمل نہایت آسان بنا دیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نسک کارڈ میں سکیورٹی اور طبی خصوصیات شامل کی گئی ہیں جو حجاج کرام کے لیے مختلف سہولیات کو مزید آسان بناتی ہیں۔ وزیر حج نے بتایا کہ رواں سال 94 فیصد حجاج نے سعودی عرب میں داخلے کے لیےفضائی راستہ اختیار کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601716

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں