ریاض۔3جون (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی آرامکو نے 5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز کا اجرا مکمل کرلیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ یہ بانڈز تین اقسام پر مشتمل ہیں اور یہ اجرا اس کے بین الاقوامی میڈیم ٹرم بانڈز پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ جاری ہونے والے بانڈز میں پہلی قسم 1.5 ارب ڈالر کے …
آرامکو نے 5 ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا مکمل کرلیا

مزید خبریں
ریاض۔3جون (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی آرامکو نے 5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز کا اجرا مکمل کرلیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ یہ بانڈز تین اقسام پر مشتمل ہیں اور یہ اجرا اس کے بین الاقوامی میڈیم ٹرم بانڈز پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ جاری ہونے والے بانڈز میں پہلی قسم 1.5 ارب ڈالر کے بانڈز ہیں جو 2030 میں واجب الادا ہوں گے اور جن پر منافع کی شرح 7.75 فیصد ہے۔ دوسری قسم 1.25 ارب ڈالر کے بانڈز ہیں جو 2035 میں واجب الادا ہوں گے اور ان پر 5.375 فیصد منافع کی شرح مقرر ہے جبکہ تیسری قسم کے بانڈز 2.25 ارب امریکی ڈالر کے ہیں جو 2055 میں واجب الادا ہوں گے اور جن پر منافع کی شرح 6.375 فیصد ہے۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ ان بانڈز کی قیمت گزاری 27 مئی 2025 کو کی گئی اور یہ لندن سٹاک ایکسچینج میں جاری کیے گئے۔








