بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کےلئے 17 رکنی قومی ٹےم کا اعلان ( آج) ہوگا

پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل 23 فروری کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل رواں ماہ بھارت مےں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کےلئے 17 رکنی قومی ٹےم کا اعلان ( آج) منگل کوکرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ 28 جنوری سے12 فروری تک بھارت مےں کھےلا جائے گا۔ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور مےں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑی تربےت حاصل کر رہے ہےں اور انہیں کوچ عبدالرزاق اور ٹریننر طاہر محمود بٹ تربیت دے رہے ہےں۔