
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستا نیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اب بلوچستان میں بے مثال ترقی ہورہی ہے جس سے دشمن اور اس کے بہی خواہوں کو خوشی نہیں ہورہی ۔ زلفی بخاری نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسہ کے شرکاءکے بیانات پر ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ سیاسی بیروزگار وں او رمعاوضہ پر کام کرنیوالے اداکاروں کا گینگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب احتساب سے بچنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھارہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ۔