ڈھاکہ ۔25فروری (اے پی پی):بنگلہ دیشی عدالت نےسابق وزیر قانون انیس الحق کے 27 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا جن میں اس وقت 14 کروڑ ٹکے سے زیادہ کی رقم موجود ہے۔
ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر قانون انیس الحق سے منسلک 27 بینک کھاتوں میں 140,170,850 ٹکے کی رقم موجود ہے۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر سپیشل جج ذاکر حسین غالب نے منگل کو انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کی جانب سے دائر درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔
درخواست کے مطابق 12 جنوری 2014 سے 16 دسمبر 2024 تک سابق وزیر قانون انیس الحق نے مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے 1,461,970,096 روپے کے اثاثے بنائے جو ان کے معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ منی لانڈرنگ سے منسلک مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے 29 بینک اکاؤنٹس سے کل 3,491,521,582 ٹکے حاصل کئے گئے اور 3,164,881,608 ٹکے نکالے گئے۔ بنگلہ دیش کے اینٹی کرپشن کمیشن کے مطابق سابق وزیر قانون اپنی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیدادوں کو بیچنے، منتقل کرنے یا غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565997