اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے سالانہ وظیفے میں اضافے کی منظوری دیدی۔وظیفہ 18800روپے سے بڑھا کر 19338روپے سالانہ کیا جائیگا۔اس مقصدکیلئے موجودہ حکومت نے بی آئی ایس پی کیلئے مختص سالانہ فنڈز تین سال میں 40ارب روپے سے بڑھا کر 115ارب روپے کر دیئے ہیں۔