29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومتجارتی خبریںبینکاری کے شعبہ کے خالص منافع میں کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی...

بینکاری کے شعبہ کے خالص منافع میں کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 15فیصداضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):بینکاری کے شعبہ کے خالص منافع میں کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی( جنوری تامارچ2025) کے دوران سالانہ بنیادوں پر15فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بینکوںکی جانب سے جمع کردہ مالیاتی بیانات اورعارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران کمرشل بینکوں کومجموعی طور165.95ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے،پہلی سہ ماہی میں بینکوں نے ٹیکسوں کی مدمیں 189.57ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔

- Advertisement -

پہلی سہ ماہی میں الائیڈ بینک کو8.47ارب روپے،عسکری بینک 7.12ارب روپے، بینک الفلاح 7.076ارب روپے،بینک الحبیب 10.72ارب روپے،بینک آف پنجاب 1.72ارب روپے،فیصل بینک 5.40ارب روپے،ایچ بی ایل 16.60ارب روپے

،حبیب میٹروبینک 6.079ارب روپے،ایم سی بی 14.65ارب روپے،میزان بینک 22.10ارب روپے،نیشنل بینک 21.88ارب روپے،اوریوبی ایل کو36.10ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواہے۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں 29.33ارب روپے،مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 11.89ارب روپے اورسرمایہ کاری میں 29.54ارب روپے کااضافہ ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590194

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں