تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران 19.66فیصداضافہ، حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 1.812ارب ڈالرفاضل ریکارڈ

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر19.66فیصدکااضافہ ہواہے، مالی سال کے دوران اشیاء اورخدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.10فیصد اوردرآمدات میں 10.65فیصدکی نموہوئی ہے، مالی سال کے پہلے 11ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 1.812ارب ڈالرفاضل ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں اشیاء اورخدمات کے شعبہ …

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر19.66فیصدکااضافہ ہواہے، مالی سال کے دوران اشیاء اورخدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.10فیصد اوردرآمدات میں 10.65فیصدکی نموہوئی ہے، مالی سال کے پہلے 11ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 1.812ارب ڈالرفاضل ریکارڈکیاگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں اشیاء اورخدمات کے شعبہ کاتجارتی خسارہ 27.062ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.66فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیاء اورخدمات کے شعبہ کاتجارتی خسارہ22.615ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مئی میں اشیاء اورخدمات کے شعبہ کاتجارتی خسارہ3.22ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی میں 2.23ارب ڈالرتھا، اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں اشیاء اورخدمات کی برآمدات کاحجم 37.33ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.10فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیاء اورخدمات کی برآمدات کاحجم 35.58 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مئی میں اشیاء اورخدمات کی برآمدات کاحجم 3.146ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 3.311ارب ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 3.712ارب ڈالرتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں اشیاء اورخدمات کی درآمدات پر64.40ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.65فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیاء اورخدمات کی درآمدات پر58.198ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مئی میں اشیاء اورخدمات کی درآمدات کاحجم 6.366ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 6.127ارب ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 5.950ارب ڈالرتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 1.812ارب ڈالرفاضل ریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 1.572ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔