وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں فالج کے مریضوں کے لیے اسٹروک سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں فالج سٹروک سینٹر قائم کر دیا گیا

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 12 جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں فالج کے مریضوں کے لیے اسٹروک سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے بتایا کہ فالج سٹروک سینٹر کے لیے ایک الگ وارڈ قائم کیا گیا ہے جس میں تمام سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں۔ فالج سٹروک سینٹر میں مریض فالج کے ابتدائی 4 سے 5 گھنٹے میں 3 لاکھ روپے مالیت کا TNK انجکشن لگوا کر اس بیماری کے ہاتھوں اپا ہج ہونے سے بچ سکیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے مختلف شہروں میں بہت سے فالج سٹروک سینٹرز میں آج سے دو سال پہلے یہ سہولت فراہم کی تھی، اب سرگودھا میں بھی یہ سہولت دستیاب ہو گئی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے کہا کہ سرگودھا اور گردونواح کے عوام 2 سال سے اس مہنگی ترین سہولت کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں تھے اور آج ہمارا یہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس سہولت کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بے حد شکریہ ادا کیا اور سرگودھا کی عوام کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔







