خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی صوبہ بھر کے مختلف اضللاع میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں ، 99 طبی مراکز سیل

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے572 مراکز کا معائنہ کیا اور اس دوران 99 طبی مراکز سیل کر دیئےجبکہ 241 کو قانونی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ترجمان خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق صرف چار دنوں میں پشاور، سوات، صوابی، مالاکنڈ، مانسہرہ، کوہاٹ، کرک، ہری پور، چارسدہ، بونیر، ایبٹ آباد، بنوں اور …

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے572 مراکز کا معائنہ کیا اور اس دوران 99 طبی مراکز سیل کر دیئےجبکہ 241 کو قانونی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

ترجمان خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق صرف چار دنوں میں پشاور، سوات، صوابی، مالاکنڈ، مانسہرہ، کوہاٹ، کرک، ہری پور، چارسدہ، بونیر، ایبٹ آباد، بنوں اور دیر اپر و لوئر میں 572 طبی مراکز کا معائنہ کیا گیا۔ انسپیکشنز کے دوران 99 طبی مراکز مختلف خلاف ورزیوں کی بنیاد پر سیل کر دیے گئے جبکہ 241 مراکز کو قانونی ہدایت جاری کی گئی۔ تمام کارروائیاں خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 اور اینٹی کویکری ریگولیشنز 2022 کے تحت کی گئی ہیں۔غیر مجاز طبی مرکز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات عوام کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی غیر قانونی یا غیر مجاز طبی مرکز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔