دریاخان،اسسٹنٹ کمشنر نےمحرم الحرام کے روٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر دریاخان رانا محمد شفیق کا محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

نمائندہ۔ 12 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر دریاخان رانا محمد شفیق نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیمان اشرف، ستھرا پنجاب پروگرام کے ذمہ داران اور متعلقہ عملے کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے جلوسی راستوں اور ملحقہ بازاروں کا معائنہ کیا جبکہ دکانداروں اور تاجر برادری سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے نمائندے ملک محمد انور اقبال نے محرم الحرام کے حوالے سے صفائی، روشنی، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شفیق نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر قائم تمام تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں، زیر تعمیر عمارتوں کا ملبہ ہٹایا جائے، سڑکوں کے پیچ ورک کے کام مکمل کیے جائیں اور روٹس پر روشنی و صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں سے ملحقہ علاقوں کی خصوصی صفائی کی جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں، جلوسوں کے اوقات میں راستے کھلے رکھیں اور امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی کی ہدایات اور حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق محرم الحرام کے دوران تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی