اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے پرسنل لون کے اجرامیں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2.2 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق اپریل میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لون کی مد میں 250 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اپریل میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لون کی مد میں 245 ار ب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں پرسنل لون کے اجرامیں ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارچ میں پرسنل لون کی مد میں بینکوں کی جانب سے 251 ارب روپے کے قرضہ جات جاری ہوئے جو اپریل میں کم ہو کر 250 ارب روپے ہو گئے۔