آفس مشینری اور ڈیٹاپراسیسنگ آلات کی درآمدات میں 10 ماہ کےدوران 46 فیصد کمی

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):آفس مشینری اور ڈیٹاپراسیسنگ آلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 46 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2022 سے لے کر اپریل 2023 تک کی مدت میں آفس مشینری اور ڈیٹاپراسیسنگ آلات کی درآمدات پر 272 ملین ڈالر کازرمبادلہ …

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):آفس مشینری اور ڈیٹاپراسیسنگ آلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 46 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2022 سے لے کر اپریل 2023 تک کی مدت میں آفس مشینری اور ڈیٹاپراسیسنگ آلات کی درآمدات پر 272 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آفس مشینری اور ڈیٹاپراسیسنگ آلات کی درآمدات پر 507 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

اپریل میں آفس مشینری اور ڈیٹاپراسیسنگ آلات کی درآمدات کاحجم 23 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 50 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں آفس مشینری اور ڈیٹاپراسیسنگ آلات کی درآمدات کاحجم 46ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں آفس مشینری اور ڈیٹاپراسیسنگ آلات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 21 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارچ میں آفس مشینری اور ڈیٹاپراسیسنگ آلات کی درآمدات کا حجم 29 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں کم ہو کر 23 ملین ڈالر ہو گیا۔