راولپنڈی، کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا دورہ کیا

کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا دورہ کیا اور بورڈ کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور، تعلیمی سہولیات کی بہتری اور مستقبل کی ضروریات کے پیشِ نظر ترقیاتی ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا

راولپنڈی۔ 30 جون (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا دورہ کیا اور بورڈ کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور، تعلیمی سہولیات کی بہتری اور مستقبل کی ضروریات کے پیشِ نظر ترقیاتی ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے بورڈ کی عمارت، بنیادی ڈھانچے، دفتری سہولیات، ریکارڈ کے مؤثر انتظام، طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی خدمات اور امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مجوزہ اقدامات کا تفصیلی جاءزہ لیا۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور امتحانی بورڈز کی مضبوطی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ اس ضمن میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلایزیشن، امتحانی و دفتری نظام میں بہتری، آن لائن سہولیات کے فروغ اور طلبہ و والدین کے لیے خدمات کی فراہمی کو مزید آسان اور مؤثر بنانے پر غور کیا گیا۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ امتحانی عمل کو ہر سطح پر شفاف، منظم اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے جدید نگرانی کا موثر نظام فعال رکھنا ہے۔

کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوءے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے امتحانی مراکز کی مسلسل آن لاءن مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔امتحانی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ہارڈ اور حساس امتحانی مراکز پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ موباءل انسپکشن ٹیمیں، ضلعی ویجیلنس کمیٹیاں اور بورڈ افسران مسلسل فیلڈ میں موجود رہ کر ہر مرحلے کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ نقل اور بوٹی مافیا کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔اسی سلسلے میں کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے مختلف امتحانی مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت، سکیورٹی انتظامات، امتحانی ضابطہ کار اور مجموعی انتظامی صورتحال کا جاءزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی عمل کی ساکھ، طلبہ کے اعتماد اور میرٹ کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاءے گا، جبکہ شفافیت کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور بلاامتیاز کاررواءی جاری رہے گی۔