اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):بینکوں کے منافع (سپریڈز) میں نومبرکے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرنموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نومبر2022 کے دوران آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پربینکوں کے منافع کی شرح 6.35 فیصدریکارڈکی گئی جو اکتوبرکے مقابلے میں 14 بیسس پوائنٹس زیادہ ہے، اکتوبرمیں آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پربینکوں کے منافع کی شرح 6.21 فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔
آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پرنومبرکے دوران لینڈنگ کی شرح 14.16 فیصدریکارڈکی گئی جو اکتوبرکے مقابلے میں 21 بیسس پوائنٹس زیادہ ہے، اکتوبرمیں آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پر لینڈنگ کی شرح13.95 فیصدریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پرڈیپازٹس کی شرح نومبرمیں 7.80 فیصدریکارڈکی گئی جواکتوبرکے مقابلے میں 14 بیسس پوائنٹس اورگزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 397 بیسس پوائنٹس زیادہ ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق فریش ڈیپازٹس پرنومبرکے دوران منافع کی شرح 8.32 فیصدریکارڈکی گئی جو اکتوبرکے مقابلے میں 137 بیسس پوائنٹس اورگزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 349 بیسس پوائنٹس زیادہ ہے، اکتوبرمیں فریش ڈیپازٹس پرمنافع کی شرح 6.95 فیصد اورگزشتہ سال نومبرمیں 4.83 فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔