وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلی فونک رابطہ

Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesperson

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نےٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔بات چیت کے دوران دونوں راہنمائوں نے افغانستان میں ہونے والی پیش رفت اور افغانستان کی یونیورسٹیوں میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم پر پابندی کے طالبان کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں سلامتی، استحکام اور امن کی حمایت میں اپنے مضبوط موقف کا اعادہ کرتے ہوئے افغان عوام کے پائیدار مستقبل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین اور لڑکیوں کی مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت کو مسلم قرار دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو ایک اہم مقام دیا ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ کے لیے زور دیتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے گفتگو کے دوران افغانستان میں سلامتی، استحکام اور امن کی حمایت میں اپنے مضبوط موقف اور افغان عوام کے پائیدار مستقبل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔