تبدیلی سرکار کے وزیر خزانہ کے مطابق انہوں نے 80 نہیں 76 فیصد قرض لیا، وفاقی وزیر اطلاعات

46
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے وزیر خزانہ کے مطابق انہوں نے 80 نہیں 76 فیصد قرض لیا ہے، کوئی ان سے پوچھے کہ اتنا قرض لینے کے باوجود ملک آج دیوالیہ ہونے کے قریب کیوں پہنچ چکا تھا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قرض پاکستان سنوارنے کے لئے لیا تھا یا بنی گالہ کا کچن چلانے کے لئے۔