دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید، آئی ایس پی آر

ISPR
ISPR

راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ان کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی شاہ زیب امتیاز (عمر 25 سال، ساکن کوٹلی ستیاں) شہید ہوگیا۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے کی۔