جوہرآباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی):تحصیل نور پور کے گاؤں شاہ حسین میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے6 مزدور ملبے تلے دب گئے، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا حساس اور مشکل ریسکیو آپریشن کے بعد مٹی تلے دبے 06 افراد میں سے 05 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 01 شخص ظہور احمد ولد حاجی احمد سکنہ شاہ حسین جانبحق ہوگیا۔ بچ جانے والے افراد کو طبی امداد مہیا کی گئی۔