اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے خطے میں بحری استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔