لندن ۔8فروری (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے بین الاقوامی برادری کی امداد کا خیر مقدم کیا ۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر نےبیان میں کہا کہ ترک صدر نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران برطانیہ کی جانب سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ابتدائی ہنگامی ردعمل کے لیے بین الاقوامی امداد کا بھی خیرمقدم کیا۔
برطانیہ کے وزیر اعظم نے ترک صدر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ترک حکومت کی درخواست پر 77 برطانوی ریسکیورز ماہر آلات اور ریسکیو کتے غازیانتپ شہر پہنچ گئے ہیں ۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے پڑوسی ملک شام کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے شمالی علاقے بھی زلزلے کی زد میں ہیں۔
برطانیہ نے وہاں امدادی کارکنوں کو بھیجنے سے روک دیا، لیکن وہ وائٹ ہیلمٹس کی غیر سرکاری تنظیم کے ذریعے مدد فراہم کر رہا ہے، جس کی مالی اعانت لندن سے ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رشی سونک نے شمال مغربی شام میں سرحد پر انسانی ہمدردی کی سنگین صورتحال کو پر بھی بات کی ۔واضح رہے کہ روس سمیت متعددممالک پہلے ہی اپنی امدادی ٹیمیں ترکیہ بھیج چکے ہیں۔