تعلیمی اداروں میں ہراساں کئے جانے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت ہیلپ لائن 1099 پر کی جاسکتی ہے، ترجمان وزارت انسانی حقوق

72

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے تعلیمی اداروں میں ہراساں کئے جانے کے سنگین الزامات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت وزارت کی ہیلپ لائن 1099 پر کی جاسکتی ہے۔ وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں ہراساں کیے جانے کے سنگین الزامات کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت وزارت کی ہیلپ لائن 1099 کی جاسکتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو بھی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔