تعمیراتی وکان کنی مشینری کی درآمدات میں 5 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

103
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ملک میں تعمیراتی وکان کنی مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تعمیراتی وکان کنی کی مشینری کی درآمدات کا حجم 50.83 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 79.94 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تعمیراتی وکان کنی مشینری کی درآمدات کا حجم 28.24 فیصدریکارڈکیاگیاتھا۔

نومبر2021 میں تعمیراتی وکان کنی کی مشینری کی درآمدات پر9.08ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو نومبر2020 کے مقابلہ میں 20.55 فیصدزیادہ ہے، نومبر2020 میں تعمیراتی مشینری کی درآمدات پر 7.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مالی سال 2021 میں تعمیراتی وکان کنی مشینری کی درآمدات کا کل حجم 73.10 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔