اعصام الحق قریشی کا آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز

اعصام الحق قریشی کا آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز

میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔

جمعرات کو میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف نے سخت مقابلے کے بعد فرانسیسی ٹیم نیکولس مہوٹ اور فابرائس مارٹن کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ اعصام الحق قریشی کی فتح کا سکور 6-7(1-7) ، 7-5 اور 2-6 رہا۔