جنرل راحیل شریف کا انسداد دہشت گردی تربیتی مرکز پبی کا دورہ ، آئی ایس پی آر

130
APP56-27 PABBI: October 27 - Chief of Army Staff (COAS) General Raheel Sharif visits National Counter Terrorism Training Centre (NCTC), Pabbi and witnessed Pakistan – China Joint Special Forces Exercise “YOUYI-VI 2016”. APP

راولپنڈی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے انسداد دہشت گردی تربیتی مرکز پبی کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ خصوصی مشقوں کا جائزہ لیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط پاک چین مشترکہ خصوصی مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن اور کومبنگ آپریشن کے حوالے سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشترکہ مشقوں میں شریک ہونے والے پاکستان اور چین کے شرکاءکو پیشہ وارانہ مہارت اور جنگی مہارت دکھانے پر مبارکباد دی ۔انہوں نے زور دیا کہ چین کے ساتھ اس طرز کی فوجی مشقیں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گی اور اس سے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔