جنرل راحیل شریف کا چین کا دو روزہ سرکاری دورہ انتہائی مفید اور سود مند رہا،ڈی جی آئی ایس پی آر

138
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

جنرل راحیل شریف کا چین کا دو روزہ سرکاری دورہ انتہائی مفید اور سود مند رہا،ڈی جی آئی ایس پی آر
بیجنگ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا چین کا دو روزہ سرکاری دورہ انتہائی مفید اور سود مندرہا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے آرمی چیف کا انتہائی قابل بھروسہ اور دوست ملک چین کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل ہونے پر ٹوئیٹ میں کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنر ل راحیل شریف کا چین کا یہ دور روزہ دورہ مفید رہا ۔بات چیت اور ملاقاتوں کے دوران سٹریٹجک تعلقات کی عکاسی ہوئی ۔