اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جنرل راحیل شریف کی کوششوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک سر زمین سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے جنرل راحیل کو قوم کا اعتماد حاصل رہا اور ان کی انتھک کوششوں سے وطن عزیز میں امن بحال ہوا یہی وجہ ہے کہ قوم ان کے کام کو سراہتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے