جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور چیف آف آرمی سٹاف کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

943

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) مجاز اتھارٹی نے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور چیف آف آرمی کی حیثیت سے سٹاف تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت دفاع نے بدھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی اے 19617لیفٹینٹ جنرل قمر جاوید باجوہ (ہلال امتیاز ملٹری) کوجنرل کے رینک پر ترقی دےکر انھیں 29نومبر کوآرمی چیف کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔