اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعرات کو ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن نے ایران اسرائیل جنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی ہے،پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے،پاکستان نے فلسطین اور ایران کے حوالے سے موقف موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے سپیکر قومی اسمبلی کو حج کی مبارکباد بھی دی۔سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل بھی موجود تھے۔