پاکستان کی فری لانسنگ کی صنعت پہلے ہی عالمی سطح پر نمایاں ہے، وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد کا اقراء یونیورسٹی کراچی میں تقریب سے خطاب

کراچی ۔4ستمبر (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ پاکستان کی فری لانسنگ کی صنعت پہلے ہی عالمی سطح پر نمایاں ہے اور اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کما رہی ہے، تاہم ابھی بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے اور ہمارے نوجوان جلد یہ سنگ میل عبور کریں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اقراء یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ سکل اپ بیچ-II گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …

کراچی ۔4ستمبر (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ پاکستان کی فری لانسنگ کی صنعت پہلے ہی عالمی سطح پر نمایاں ہے اور اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کما رہی ہے، تاہم ابھی بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے اور ہمارے نوجوان جلد یہ سنگ میل عبور کریں گے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو اقراء یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ سکل اپ بیچ-II گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے پاکستان کی نوجوان نسل کے کردار کو ملک کی ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل میں نہایت اہم قرار دیا۔انہوں نے 80 گریجویٹس کو مبارکباد دی جنہوں نے ویب ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ اور اینیمیشن جیسے مختلف شعبوں میں آٹھ ہفتوں کی تربیت صنعت کے ماہرین کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔

خرم شہزاد نے کہا کہ نوجوان ہی اصل معمار ہیں، وہ جدت اور نئے خیالات لاتے ہیں، اب وقت ہے کہ نوجوان میدان میں قدم رکھیں، اپنا نام بنائیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے لیے اثر ڈالیں۔ انہوں نے ہنر پر مبنی تعلیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اقراء یونیورسٹی کے سینٹر آف ریسرچ اینڈ انٹرپرینیورشپ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے نوجوانوں کو فری لانسنگ اور کاروباری مہارتیں سیکھنے کا یہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فری لانسنگ انڈسٹری پہلے ہی عالمی سطح پر نمایاں ہے اور اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کما رہی ہے تاہم ابھی بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے اور ہمارے نوجوان جلد یہ سنگ میل عبور کریں گے۔

طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشکلات سفر کا حصہ ہیں اور ناکامیاں اصل صلاحیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ تنقید کو مثبت سوچ میں ڈھالنے اورخطرات مول لینے سے پی نوجوان اس ملک کی معیشت کو مضبوط بنائیں گے۔تقریب میں وائس چانسلر اقراء یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نثار اکرام اور معروف یوٹیوبر و کنٹینٹ کریئیٹر وقار صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر سکل اپ بیچ-II کے کامیاب طلبہ کو سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے جنہوں نے موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، ویب ڈویلپمنٹ، ویڈیو ایڈیٹنگ، اینیمیشن اور ولاگنگ کے کورسز میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔

مزید خبریں