راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال ضلع میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ مختلف ہسپتالوں میں 13 مریض زیر علاج ہیں جن میں 9 ڈینگی کے مصدقہ کیسز شامل ہیں۔
راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید تین کیسز رپورٹ

مزید خبریں
راولپنڈی۔27ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال ضلع میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ مختلف ہسپتالوں میں 13 مریض زیر علاج ہیں جن میں 9 ڈینگی کے مصدقہ کیسز شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 4 ہزار 733 مشتبہ مریضوں کی ڈینگی اسکریننگ کی جا چکی ہے تاہم ڈینگی کے باعث تاحال کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے دوران ویکٹر سرویلنس کے تحت ڈینگی کے مجموعی طور پر 20 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ڈینگی سے بچاؤ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ حکام کے مطابق رواں سال ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 717 ایف آئی آرز درج، 678 مقامات سیل اور 2 ہزار 239 چالان کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 28 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔







